ن لیگ کے اہم رہنماء نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

کوئٹہ(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ نون کے کوئٹہ سے رہنماء اسلم رند نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے پی بی 42 کوئٹہ سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلم رند نے ن لیگ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی صدر نے پارٹی کے پرانے رہنماؤں اور کارکنوں کو نظر انداز کرتے ہوئے حلقہ پی بی 42 سے اپنے داماد کو امیدوار نامزد کیا۔ان کا کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر اب آزاد حیثیت سے انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، اپنے حلقے کے ووٹرز پر بھروسہ ہے وہ مجھے ووٹ دیکر کامیاب کریں گے۔اسلم رند نے کہا کہ 20 سالوں میں ایک کھرب اور 50 ارب روپے کے فنڈز ملنے کے باوجود شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہے، ہم کوئٹہ کے 40 لاکھ عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close