چوہدری نثار کا الیکشن سے پہلے بڑا اعلان

ٹیکسلا(پی این آئی) سابق وفاقی وزیر چودھری نثار علی خان نے کہا کہ کسی کے پاؤں پکڑ کر نہیں عوام کا ہاتھ پکڑ کر انتخاب جیتوں گا۔

سابق وفاقی وزیر چودھری نثار علی خان نے واہ کینٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی، اقتدار کی خاطر کسی کے دروازے پر نہیں گیا، مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو نہیں بھول سکتا، علاقے کے لئے خدمات ڈھکی چھپی نہیں۔چودھری نثار علی خان نے کہا کہ اقتدار چاہئے ہوتا تو اہم ترین وزارتوں کو نہ چھوڑتا، میرے ووٹرز کو کبھی اپنے فیصلے پر شرمندگی نہیں ہوگی، کل ایک دوسرے کو گالیاں دینے والے آج شکست کے خوف سے بغلگیر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close