اہم پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کو غلط قرار دیدیا

کراچی(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ 15 سال سے پیپلز پارٹی نے کراچی پر قبضوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا، ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہر ہتھکنڈے کا جواب 8 فروری کو دیں گے۔

کراچی میں پی ٹی آئی کی جانب سے بلاول چورنگی سے سی وی یو نشان پاکستان تک ریلی نکالی گئی۔ریلی میں کئی عرصے سے پس منظر سے غائب رہنے والے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان بھی منظر پر نظر آئے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ہمارا انتخابی نشان چھینا گیا، امیدوار گرفتار ہوئے لیکن آج بھی انتخابی عمل کا حصہ ہے۔پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی ہے۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آج کراچی کے عوام خود گھروں سے نکل کر آئے ہیں لیکن جن لوگوں نے انہیں جلسے کی دعوت دی، وہ خود گھروں سے نہیں نکلے۔پی ٹی آئی رہنما نے سندھ میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹکٹوں کی تقسیم کی مذمت کرتے ہیں جو ٹکٹ ہولڈر آج کی ریلی میں شریک نہیں وہ ہمارے وفادار نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close