مریم نواز کیخلاف پی ٹی آئی کا امیدوار کون ہوگا؟ اعلان ہوگیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ نواز کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے مقابلے میں اپنے امیدوار کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی نے این اے 119 پر مریم نواز کے مقابلے میں میاں شہزاد فاروق کو ٹکٹ جاری کردیا، وہ ٹرائی سائیکل کے نشان پر انتخاب لڑیں گے۔مریم نواز کیخلاف الیکشن لڑنے والے میاں شہزاد فاروق پی ٹی آئی رہنماء میاں عباد فاروق کے بڑے بھائی ہیں۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ رات اپنے فیصلے میں پشاور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو بلے کے نشان پر انتخاب لڑنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی اور الیکشن کمیشن کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو آئین کیخلاف اور ای سی پی کی جانب سے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لینے کا اقدام درست قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخاب کیلئے پولنگ 8 فروری کو ہوگی، جس کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تیاریاں تیزی سے جاری ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں نے بھی اپنے نمائندوں کا اعلان کردیا ہے اور انتخابی مہم جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close