شکرگڑھ(پی این آئی) مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 2013 میں لیگی قیادت دانیال عزیز کو ٹکٹ دینے کے حق میں نہیں تھی، میری سفارش پر ٹکٹ جاری کیا گیا۔
شکر گڑھ میں عوامی اجتماع سےخطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 2013 میں ن لیگی قیادت دانیال عزیز کو ٹکٹ دینے کے حق میں نہیں تھی، میں نے دانیال عزیز کے لئے 20 منٹ کے دلائل دئیے اور وفاداری کی گارنٹی بھی دی، دانیال عزیز کو حادثہ کے بعد ڈی ایچ کیو میں سارے ڈاکٹروں کو سٹینڈ بائی کیا، انہوں نے مزید کہا کہ دانیال عزیز نے ن لیگ پر مہنگائی کا الزام لگایا اور مجھے ذمہ دار قرار دیا، مہنگائی تو پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف پروگرام نے کی، دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کو خوش کرنے کے لیے ہمارے خلاف پریس کانفرنس کر ڈالی، دانیال عزیز اندرونی طور پر پی ٹی آئی کی ٹکٹ کی دوڑ میں تھے، دانیال کو پی ٹی آئی نے گھاس نہ ڈالی تو آخری روز ٹکٹ لینے پہنچ گئے، دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کے چکر میں ٹکٹ کے لئے درخواست تک نہیں دی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں