سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کا مقابلہ کس سے ہوگا؟ تگڑے امیدوار سامنے آگئے

راولپنڈی(پی این آئی)قومی اسمبلی کے حلقے این اے 54 سے سیٹ ایڈجسمنٹ کے بعد( ن) لیگ نے میدان کھلا چھوڑ دیا،این اے 54 سے استحکام پاکستان کے غلام سرور خان “عقاب “کے انتخابی نشان سے میدان میں اتریں گے۔

پی ٹی آئی کے ڈاکٹر اجمل صابر انتخابی نشان” پپیتا” کیساتھ میدان میں اتریں گے،این اے 54 سے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار بھی “جہاز “کے ساتھ الیکشن لڑیں گے ۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 57 سے پی ٹی آئی کی سیمابیہ طاہر” ملکہ” کے انتخابی نشان سے الیکشن لڑیں گی،این اے 57 میں پی ٹی آئی کی سیمابیہ طاہر اور( ن) لیگ کے دانیال چودھری کے درمیان سخت مقابلے کی امید ہے۔شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق بھی عوامی مسلم لیگ کے نشان” قلم دوات” پر الیکشن لڑیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close