جہانگیر ترین پنجاب اسمبلی کی نشست سے دستبردار

لودھراں (پی این آئی) سربراہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر ترین پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی227 سے دستبردار ہوگئے۔

جہانگیر ترین کی طرف سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 155 کےلیے پارٹی ٹکٹ جمع کروادیا گیا جبکہ مہر اشرف کو پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 227 سے آئی پی پی کا ٹکٹ جاری کردیا گیا۔جہانگیر ترین این اے 155 اور این اے 149 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

دوسری جانب ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 149سے استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین کو “عقاب” کا نشان الاٹ کر دیاگیا جبکہ ان کے مد مقابل آزادامیدوار مخدوم جاوید ہاشمی کو” کرسی اور میز “کا نشان جاری کردیاگیا۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 151ملتان سے آزاد امیدوار رانا محمود الحسن کو ’’بھیڑ‘‘کا نشان جاری کر دیاگیا،این اے 152ملتان سے اعجاز احمد نون کو ’’بھیڑ‘‘کا نشان الاٹ کیا گیا،این اے 153ملتان سے دیوان عاشق بخاری کو انتخابی نشان ’’حقہ ‘‘جاری کیاگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close