شیر افضل مروت پی ٹی آئی کراچی کی قیادت پر سیخ پاہوگئے، وجہ کیا بنی؟

کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نےشہر قائد میں ریلی سے خطاب کرتےہوئے پی ٹی آئی کراچی کی قیادت پرسخت تنقید کی۔

سی ویو پر ہونیوالے جلسےمیں خرم شیر زمان کے علاوہ پی ٹی آئی کا کوئی مقامی رہنما نہیں آیا جس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ’کراچی کی کوئی قیادت ریلی میں نظر نہیں آرہی، جتنے ٹکٹ ہولڈر آئے ان کو سلام جو نہیں آئے ان پر لعنت ہو۔ یہ پارٹی غیرت مند لوگوں کی ہے اگر بے غیرت ہو تو ن لیگ میں جاؤ‘۔انھوں نے کہا کہ کراچی کے عوام باشعور پڑھے لکھے ہیں انھیں سلام پیش کرتا ہوں، آج اس جلسے میں قیادت کم اور ورکر زیادہ ہیں، آج کراچی کے عوام خود گھروں سے نکل کر آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج لوگ جو نکلے ہیں وہ غیور ہیں، جنہوں نے مجھے دعوت دی وہ خود نہیں نکلے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close