پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو آگ لگا دی گئی

پشاور (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما اور انتخابی امیدوار اقبال وزیر کی گاڑی کو آگ لگا دی گئی۔

اقبال وزیر کی گاڑی کو شمالی وزیرستان میں آگ مقامی اتمانزئی جرگہ کی جانب سے لگائی گئی۔ جرگہ مشران نے الزام عائد کیا کہ سابق صوبائی وزیر اقبال وزیر نے جرگہ روایات کی خلاف ورزی کی جس پر اقبال وزیر سے 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔واضح رہے کہ اقبال وزیر تحریک انصاف کی جانب سے پی کے 103 سے امیدوار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close