ایک اور سیاسی جماعت کا ’بلے ‘کا انتخابی نشان دینے کا مطالبہ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے بلے کے انتخابی نشان سے محروم ہونے کے بعد ایک اور جماعت نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ انہیں انتخابی نشان ’’بلا‘‘ الاٹ کیا جائے۔

تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن کو درخواست’’ہم عوام پاکستان پارٹی‘‘ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا کہ 28 دستمبر کو الیکشن کمیشن نے ہمیں خط لکھا کہ بلے کا کیس زیر سماعت ہے، سپریم کورٹ نے اب پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس نمٹادیا ہے،بلے کے نشان متعلق ہماری درخواست التوا کا شکار ہے،الیکشن کمیشن اب ہمیں بلے کا نشان الاٹ کردے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close