سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف قومی دھارے سے باہر ہوگئی

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ کے بلے سے متعلق فیصلے پر سابق سیکریٹری سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اب قومی دھارے سے باہر آگئی ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد اپنے ردعمل میں ان کاکہناتھاکہ تحریک انصاف مجموعی طور پر اب قومی دھارے سے باہر آگئی ہے، پارٹی کا نام تحریک انصاف تو رہے گا لیکن قومی اور صوبائی اسمبلی میں ان کی نشستیں آزاد امیدوارکی حیثیت سے آئیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ خواتین کی مخصوص نشستیں بھی اب ختم ہوگئی ہیں، تحریک انصاف کے امیدوار اب آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close