تحریک انصاف کے ایک اور اہم رہنما کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ ملی

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 سے الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ملی۔

لاہور ہائی کورٹ نے اعجاز چوہدری کی اپیلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ نے اپیلیٹ ٹربیونل اور ریٹرننگ افسر کا کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close