پی ٹی آئی امیدوار زبردستی کہاں گھس گئے؟

رحیم یار خان (پی این آئی) ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان میں ڈی سی اور ڈی آر او آفس میں پی ٹی آئی امیدوار زبردستی گھس گئے، حلقہ این اے171 سے پی ٹی آئی امیدوار انتخابی دستاویزات میں من پسند رد و بدل کرنا چاہتے تھے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما ممتاز مصطفیٰ ایڈووکیٹ کے ہمراہ 100 سے زائد افراد تھے، پی ٹی آئی امیدوار کے حامیوں نے دفتری عملے سے بد تمیزی کی۔ان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے سرکاری انتخابی دستاویزات چھیننے کی کوشش کی، ممتاز مصطفیٰ کے حامیوں نے ڈی آر و اور عملے کو یرغمال بنایا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، ممتاز مصطفیٰ اور ان کے حامی 3 گھنٹے بعد نعرے لگاتے ہوئے چلے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close