سپریم کورٹ کا فیصلہ، چیئرمین پی ٹی آئی نے نئی حکمت عملی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے خلاف سپریم کورٹ میں ہی نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ تکنیکی بنیادوں پر کیا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی نہیں، فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی امیدوار آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے، ہم انتخابی مہم چلائیں گے کہ یہ ہمارے امیدوار ہیں اور یہ ان کے نشان ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close