لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، کون کامیاب ہوا؟

لاہور (پی این آئی)لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، کون کامیاب ہوا؟لاہور بارایسوسی ایشن کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر کامیاب ہو گئے۔بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں 9 سیٹوں پر 36 امیدوار میدان میں تھے، صدارت کیلئے منیر حسین بھٹی، ادیب اسلم بھنڈر اور عمران مسعود مد مقابل تھے۔انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار منیر حسین بھٹی 3 ہزار 8 سو 34 ووٹ لیکر صدر جبکہ رانا نعیم طاہر 4 ہزار 10 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری اور نثار اکبر بھٹی سینیئر نائب صدر منتخب ہوئے۔

لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی بائیومیٹرک سسٹم سے کی گئی۔بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوتے فاتح امیدواروں کے حامیوں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی، پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو وکلا نے ان کی بھی دوڑیں لگوادیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close