حمزہ شہباز گروپ انتخابی میدان میں حصہ لے سکیں گے یا نہیں؟ اہم خبر۔۔

لاہور(پی این آئی)حمزہ شہباز گروپ انتخابی میدان میںحصہ لے سکیں گے یا نہیں؟ اہم خبر۔۔مسلم لیگ ن میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پرحمزہ شہباز گروپ انتخابی میدان سے باہرہوگیا۔ پارٹی کی جانب سے حمزہ شہباز گروپ کو انتخابی ٹکٹس جاری نہیں کیے گئے۔ذرائع کا کہبنا ہے کہ مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والےاراکین کوٹکٹ جاری نہیں کیے گئے۔ ٹکٹ سے محروم رہنے والے حمزہ شہباز کے حامیوں میں خواجہ احمد حسان، باؤ اختر علی،وحید عالم خان،طارق شامل ہیں۔

اس کے علاوہ چوہدری شہباز،ماجدظہور،سیدتوصیف شاہ،رمضان صدیق بھٹی،اخترحسین بھی ٹکٹ سے محروم افراد میں شامل ہیں۔ حشمت علی شاہ،عمران علی گورائیہ،خرم روحیل اصغر بھی ٹکٹ حاصل نہ کرسکے۔ ن لیگ کی جانب سے ملک شبیرلالو،محمد سلیم، چوہدری باقرحسین، کبیرتاج کو بھی ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں