لاہور (پی این آئی)نواز شریف پاکستان کیلئے آخری امید نہیں، سابق وزیر خزانہ کھل کر پول پڑے۔۔۔۔۔سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ 24 کروڑ کی آبادی میں نواز شریف پاکستان کیلئے آخری امید نہیں، پاکستان میں اور بھی قابل لوگ ہیں، وہ میرے لیڈر ہیں، تھے اور رہیں گے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دوسرے سیاست دانوں کے ساتھ ظلم کرتے رہیں گے تو اچھی بات نہیں، اسحاق ڈار میرے وزیر خزانہ بننے پر بیرون ملک بیٹھ کر تنقید کرتے تھے، اسحاق ڈار وزیر خزانہ بنے تو میں نے بھی تنقید کی۔مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ پارٹی کو سوچنا چاہیے تھا جب اسحاق ڈار کو مجھ پر تنقید کرنے کا اختیار ہے تو مجھے بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو نشان نہیں دیا گیا تو الیکشن متنازع ہو جائیں گے، سب پارٹیوں کو الیکشن میں کھل کر کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے، 2018 کا الیکشن ن لیگ شاید جیت جاتی، کچھ لوگوں نے پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا، ہمارے بینرز اتار دیے جاتے تھے۔مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاست دانوں کو جیل میں ڈالا، کسی پر کوئی کیس نہیں ہوتا تو بھی بےگناہ کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، شاہ محمود قریشی 70 سال کے ہیں، ان کی بے توقیری کی گئی۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں