بڑی ڈکیتی کی واردات، کروڑوں کا سونا لوٹ لیا گیا

لاہور (پی این آئی) بڑی ڈکیتی کی واردات، کروڑوذں کا سونا لوٹ لیا گیا۔۔۔لاہور کے تھانہ گوالمنڈی کی حدود میں ہونے والی بڑی ڈکیتی واردات کے دوران 2 ڈکیت اڑھائی کروڑ کا سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔ عبدالرزاق نامی تاجر نے تھانہ گوالمنڈی میں مقدمہ درج کروایا کہ وہ اوکاڑہ سے سونا خریدنے لاہور آیا، گاڑی میو ہسپتال کی پارکنگ میں کھڑی کی اور رکشے کے ذریعے شاہ عالم مارکیٹ پہنچ کر سونا خرید لیا۔واپس بھی رکشہ کروا کر میو ہسپتال کے اندر پہنچا کہ وہاں 2 موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اس سے سونا لوٹا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close