بلے کا نشان چھن گیا، پی ٹی آئی کے بانی رکن کا حیران کن ردعمل

اسلام آباد(پی این آئی)بلے کا نشان چھن گیا، پی ٹی آئی کے بانی رکن کا حیران کن ردعمل۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ 2 دنوں میں جھوٹ کے بڑے بڑے بت ٹوٹ گئے۔اکبر ایس بابر نے سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) کے الیکشن کمیشن کی درخواست پر تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کے فیصلے پر ردعمل دیا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آج تاریخی فیصلہ سنایا ہے، اس فیصلے پاکستان کی جمہوریت کی نئی سمت کا تعین ہوگا۔پی ٹی آئی کے بانی رکن نے مزید کہا کہ ایس سی پی کے تفصیلی فیصلے سے پاکستان کی سیاست میں انٹراپارٹی الیکشن کی اہمیت سامنے آئے گی،

یہ جمہوری عمل مزید آگے بڑھے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اب اس عمل میں شامل ہونا پڑے گا، قیادت کا انتخاب پارٹی کے ورکرز کا حق تھا۔اکبر ایس بابر نے یہ بھی کہا کہ دو دنوں میں جھوٹ کے بڑے بڑے بت ٹوٹے ہیں، 2011 سے ہم نے تحریک انصاف کو ادارہ بنانے کی مہم شروع کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close