تحریک انصاف نظریاتی کے رہنما اختر اقبال ڈار کیساتھ معاہدہ کہاں ہوا؟ پی ٹی آئی رہنما رئوف حسن نے مقام بھی بتا دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راؤف حسن نے کہا ہے کہ اختراقبال ڈار نے ہمارے دفتر میں بیٹھ کرباقاعدہ معاہدہ کیا تھا، یقینا اختراقبال ڈار پر دباؤ ہوگا۔

 

 

جیسے پہلے لوگوں پر تھا، ہمارے پاس معاہد ہ ہے ہم کچھ دیر میں شیئر کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اختراقبال ڈار نے باقاعدہ ہمارے ساتھ معاہدہ کیا ، معاہدے پر اختراقبال ڈار کے دستخط موجود ہیں، اختراقبال ڈار نے ہمارے دفتر میں بیٹھ کر معاہدہ کیا تھا۔یقینا اختراقبال ڈار پر دباؤ ہوگا،بالکل ویسے ہی جیسے پہلے لوگوں نے پریس کانفرنسز کیں، لیکن ہماری زبانیں بند ہیں، سارا معاشرہ سچ بولنے سے عاری ہوچکا ہے۔ہم نے پلان بی اور پلان سی بنایا تھا، پی ٹی آئی نظریاتی کے ساتھ دو ہفتے پہلے اتحا د ہوا تھا، جس میں کسی جماعت کے ساتھ اتحاد اور کسی کو سپورٹ کرنے کا تھا۔ان کا پریس کانفرنس کرنا کوئی اہمیت نہیں رکھتا، جب سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں آرہا تھا تو پھر ہمیں حالت مجبوری اپنے امیدواروں کو کہنا پڑا کہ آپ بلے باز کا نشان لے لو، لیکن اس کے بعد اخترڈار سے زبردستی پریس کانفرنس کرائی گئی، ہر ٹکٹ پراخترڈار نے دستخط کئے تھے۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ اخترڈار کے ساترھ ہمارے تعلقات تھے، اسی کی بنیاد پر ہم نے معاہدہ کیا، پہلے اخترڈار نے ہم سے سیٹوں کی بھی درخواست کی تھی، لیکن بعد میں چار سیٹوں پر بات ہوئی، ہم نے ان کو چار سیٹیں دیں، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مقصد عظیم ہے، اختر ڈار بعد میں اضافی ٹکٹوں سے بھی دستبردار ہوگئے تھے۔ ہمارے پاس معاہد ہ ہے ہم کچھ دیر میں شیئر کردیں گے، ہم واضح ہیں کہ اخترڈار کے ساتھ کیا ہوا ہے؟ اخترڈار کے ساتھ وہی ہوا جو باقی کے ساتھ ہوا تھا۔ پتا نہیں ہمارے خلاف پریس کانفرنس کا سلسلہ کب ختم ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close