ملتان(پی این آئی)8 فروری کو سرپرائز دینگے‘، بلاول بھٹو زرداری کادعویٰ ۔۔۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےدعویٰ کیا ہےکہ ہم 8 فروری کو سرپرائز دیں گے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک جیل سے بچنا چاہتا ہے دوسرا جیل سے نکلنا چاہتا ہے، ہمارے اور دیگر جماعتوں کے نظریے میں فرق ہے، عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ دیگر جماعتیں امیروں کو ریلیف اور عوام کو تکلیف دیتی ہیں۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے 8 فروری کو سرپرائز دینے کا بھی دعویٰ کیا اور کہا ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملے یا نہ ملے، ہم اپنا بندوبست کرلیتے ہیں،کوشش ہے پیپلز پارٹی کا وزیر اعظم بنے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دھاندلی کروا کرمسلط ہونےکی کوشش کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی ہمارا ساتھ دیتے تو الیکشن اصلاحات مزید بہتر ہوتیں، پچھلےالیکشن میں بانی پی ٹی آئی دھاندلی کرنے میں کامیاب ہوئے، اب پیپلز پارٹی ڈرنے اور جھکنے والی نہیں، ہم مقابلہ کرنے کےلیے تیار ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں