لاہور(پی این آئی)ن لیگ نے کتنےنئے چہروں کو میدان میں اتار دیا؟تفصیلات جانئیے۔۔۔۔پنجاب میں مسلم لیگ (ن) نے 8 نئے چہروں کو قومی اسمبلی کےلیے میدان میں اتار دیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور سے نواز شریف کی بیٹی مریم نواز شریف پہلی مرتبہ الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔(ن) لیگ کی طرف سے جہلم سے میجر جنرل (ر) اظہر کیانی کے بیٹے بلال اظہر کیانی، سابق صدر رفیق تارڑ کے پوتے عطا اللہ تارڑ، مظفر گڑھ سے سابق ممبر قومی اسمبلی باسط سلطان بخاری کی بیٹی شہر بانو بخاری، مری سے سابق وزیر راجہ اشفاق سرور کے بیٹے راجہ اسامہ سرور الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
ادھر شیخوپورہ سے سابق ایم این اے رانا افضال حسین کے بیٹے رانا احمد عتیق، بہاولپور سے سابق ایم این اے نجیب اویسی کے بیٹے عثمان نجیب اویسی اور رحیم یار خان سے مولوی طارق کے بیٹے عزیر طارق حصہ لینے والوں میں شامل ہیں۔پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے قومی و صوبائی اسمبلی کے 36 امیدوار آپس میں قریبی رشتے دار ہیں۔نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز، نواز شریف کے بھائی شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز قومی اسمبلی کے لیے امیدوار ہیں جب کہ مریم، حمزہ اور شہباز شریف صوبائی اسمبلی سے بھی امیدوار ہیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک میں الیکشن کی تاریخ 8 فروری مقرر کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں