کراچی(پی این آئی)اے این پی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا۔۔۔۔الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو لالٹین کا نشان دے دیا۔اے این پی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اے این پی کی 5 سال کی معیاد ابھی مکمل نہیں ہوئی۔الیکشن کمیشن نے اے این پی کو 20 ہزار کا جرمانہ بھی کیا ہے اور 10مئی تک انٹرا پارٹی الیکشن کروانے حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 21 دسمبر کو الیکشن کمیشن میں اے این پی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں میاں افتخار کی 6 ماہ کی مہلت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا تھا کہ کوئی ایکسکیوز نہیں ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروائے جائیں، لگتا نہیں کہ آپ اگلا الیکشن اپنے نشان پر لڑ پائیں گے، ہوسکتا ہے اے این پی کو توسیع ملے، ہو سکتا ہے نہ دیں، آپ کو تو ساڑھے تین سال بعد ہی انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے تھی۔الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ پانچ سال کے بعد تو کمیشن انٹرا پارٹی الیکشن کی توسیع نہیں دے سکتا۔الیکشن کمیشن میں اے این پی کے وکیل کا مؤقف تھا کہ عام انتخابات ہو رہے ہیں، اگر انٹرا پارٹی الیکشن کروائیں گے تو معاملہ الجھ جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں