ٹکٹوں کی تقسیم، پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ گئی،

اسلام آباد(پی این آئی)ٹکٹوں کی تقسیم، پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ گئی۔۔۔۔۔۔تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ٹکٹ کی تقسیم پر اختلافات سامنے آگئے، رہنما خورشید عالم نے کہا کہ پارٹی قیادت پیراشوٹ پر لوگوں کو لا کر ہم پر مسلط کررہی ہے۔پی کے 78 پر پی ٹی آئی کے امیدوار ارباب عاصم پر مقامی قیادت نے اعتراض کیا۔پی ٹی آئی پشتخرہ کے صدر خورشید عالم اور خالد خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ارباب عاصم سے ٹکٹ واپس نہیں لیا گیا تو اس کے خلاف آزاد امیدوار کھڑا کریں گے۔

سابق کونسلر خالد خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت غلط فیصلے کررہی ہے، ہم کوئی غلام نہیں کہ پیراشوٹ پر آنے والوں کو قبول کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close