مسرت اور جمشید چیمہ نے کاغذات نامزدگی کیوں واپس لے لیے؟ وجہ بھی بتا دی

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور ان کے خاوند جمشید چیمہ نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ہم نے پارٹی ڈسپلن کی پابندی کرتے ہوئے این اے 121اور پی پی 153سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں. ہم نے اب تک اپنے بچوں سے جدائی، کروڑوں کا کاروباری نقصان، جبر اور تمام مشکلات کسی ٹکٹ یا عہدے کے لالچ میں برداشت نہیں کی تھی. ہم انشاءاللہ پاکستان کی خوشحالی کے لیے تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے رہیں گے. انہوں نے تمام پارٹی امیدواروں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں