لاہور(پی این آئی)ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے نگران حکومت پنجاب سے اورنج لائن ٹرین کے کرائے بڑھانے کی استدعاکردی۔
اورنج ٹرین کے کرایہ سلیب میں پانچ سے دس روپے اضافے کی منظوری لی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ سے منظوری کے بعد نیا کرایہ نافذ العمل کیا جائیگا کیونکہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث لاگت میں اضافے ہو رہا ہے اس لئے اورنج ٹرین کا کم سے کم کرایہ 20روپے سے بڑھا کر 30روپے تک کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ اورنج لائن ٹرین کے پورے ٹریک کا آخری سٹاپ تک کرایہ 40روپے سے بڑھا کر 50روپے کرنے کی سفارش کی جائیگی ۔علی ٹاو¿ن سے ڈیرہ گجراں تک اورنج لائن ٹرین کا موجودہ کرایہ 40روپے ہے تاہم اب اورنج ٹرین کے نئے کرائے نامے میں پانچ مختلف سٹیج کی سفارش کی گئی۔
میٹرو اورنج لائن ٹرین کا 0سے 4کلومیٹر تک کرایہ 20روپے سے بڑھا کر تیس روپے کرنے کی سفارش، اورنج ٹرین کا 5سے 8کلومیٹر تک کا کرایہ 25روپے سے بڑھا کر 35روپے کرنے کی سفارش، ٹرین کا 9سے 12کلومیٹر تک کرایہ 30روپے سے بڑھا کر 40روپے کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں