اسلام آباد (پی این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی دورہ کابل سے واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ ان کے خلاف نعرے لگانے والے نوجوان کو کارکنوں نے پکڑ لیا۔
مولانا فضل الرحمان افغان حکومت کی دعوت پر دورے کے بعد آج کابل سے واپس اسلام آباد پہنچے۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر آمد پر چند نوجوانوں نےسربراہ جے یو آئی کے خلاف نعرے لگائے۔ جے یوآئی کارکنان نے نعرے لگانے والے ایک نوجوان کوپکڑلیا اور باقی بھاگ گئے۔سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جے یو آئی کارکنان نے نوجوان کو تھپڑ مارے۔رہنما جے یوآئی عبدالمجید ہزاروی کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کارکنان نے معافی مانگنے پر نوجوان کو چھوڑ دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں