استحکام پاکستان پارٹی کا کونسا امیدوار کہاں سے الیکشن لڑے گا؟نام سامنے آ گئے

لاہور (پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے عام انتخابات 2024 میں قومی و اسمبلی کےالیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)نے اپنےقومی و صوبائی اسمبلی پنجاب کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی، آئی پی پی نے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست میں این اے 54 راولپنڈی سےغلام سرورخان،این اے56 سے شرجیل میر امیدوارہوں گےاین اے 70سیالکوٹ سے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان این اے79 گوجرانوالہ سے رانا نذیر خان امیدوارہوں گےاین اے 88 خوشاب سےگل اصغرخان الیکشن لڑیں گےاین اے 97سے ہمایوں اخترخان آئی پی پی کے امیدوار ہوں گے۔ لاہور کےاین اے 117سے مرکزی صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان الیکشن لڑیں گےاین اے 133قصورسے ہاشم ڈوگرآئی پی پی کے امیدوار ہوں گےاین اے 143ساہیوال سے ملک نعمان لنگڑیال الیکشن لڑیں گےاین اے147خانیوال سے محمد ایازخان نیازی میدان میں ہوں گے۔این اے 149 اوراین اے155لودھران سے جہانگیرخان ترین کوٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کااین اے48اسلام آباداور این اے128لاہورکی سیٹوں پرفیصلہ زیرالتوا کا شکار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close