تازہ ترین

برطانیہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے کن علاقوں میں جانے سے روک دیا؟ نئی ایڈوائزری جاری

لندن(پی این آئی) برطانیہ نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں۔

برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کی طرف سے جاری کی گئی ان سفری ہدایات میں اپنے شہریوں کو پاکستان کے افغانستان سے ملحق علاقوں میں جانے سے روک دیا ہے۔اس کے علاوہ برطانوی شہریوں کو نئی ہدایات میں خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد جموں و کشمیر کے بعض علاقوں کے سفر سے بھی منع کیا گیا ہے۔ جن علاقوں میں جانے سے برطانوی شہریوں کو روکا گیا ہے ان میں خیبرپختونخوا کے شہر باجوڑ، بنوں، بونیر، چارسدہ، ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر، کوہاٹ، قرم، لکی مروت، لوئردیر، مہمند، اورکزئی، پشاور(بشمول پشاور شہر)، سوات، ٹانک، شمالی وزیرستان، بالائی جنوبی وزیرستان اور زیریں جنوبی وزیرستان شامل ہیں۔

برطانوی شہریوں کو صوبہ بلوچستان میں کسی بھی جگہ ضروری کام کے بغیر جانے سے منع کیا گیا ہے۔ آزاد جموں وکشمیر میں برطانوی شہریوں کو لائن آف کنٹرول کے ساتھ 10کلومیٹر کے اندر جانے سے منع کیا گیا ہے۔ سندھ کے شہر نواب شاہ سمیت دیگر کچھ علاقوں کے متعلق بھی برطانوی شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں