الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کی مکمل فہرست جاری کردی، انتخابی نشان ’بلا‘ موجود ہے یا نہیں؟

لاہور (پی این آئی) الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کی مکمل فہرست جاری کردی،انتخابی فہرست میں بلے کا نشان موجود نہیں۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کی فہرستیں ریٹرننگ افسران کو بھجوا دیں،سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کیلئے الگ الگ فہرستیں جاری کی گئیں،سیاسی جماعتوں کیلئے 145انتخابی نشانات مخصوص کردیئے گئے،آزادامیدواروں کیلئے 177انتخابی نشان بھی فہرست میں مخصوص کئے گئے ہیں، مجموعی طور پر 329انتخابی نشانات کی فہرست ریٹرننگ افسران کو ارسال کئے گئے ہیں، امیدواروں کو کل انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔

دوسری جانب بلا پی ٹی آئی کا انتخابی نشان ہوگا یا نہیں؟ الیکشن کمیشن کی درخواست پر اس حوالے سے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس میں کہا کہ اگر بلے کا انتخابی نشان بنتا ہے تو پی ٹی آئی کو ملنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں