لاہور (پی این آئی) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور نے این اے 127 میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر الیکشن میں مسلم لیگ نواز کی مخالفت کی، وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزم ہیں،ہمارا ن لیگ کے ساتھ کھڑا ہونا ممکن ہی نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایکس پر خرم نوازگنڈاپور نے چیئرمین پی ٹی آئی بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اپنی لاہور کی تنظیم کی مشاورت کے ساتھ پیپلزپارٹی کو سپورٹ کریں گے، ہم صرف سپورٹ کا اعلان نہیں کررہے بلکہ ایک بھرپور جلسہ کریں گے، پاکستان عوامی تحریک کی سپورٹ باقاعدہ دکھائی دے گی، ہماری مسلم لیگ ن کے ساتھ مخالفت تھی اور ہے، ہم نے ہر الیکشن میں مسلم لیگ نواز کی مخالفت کی، کیونکہ وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزم ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن انہوں نے برپا کیا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ابھی تک انصاف نہیں ہوا، اس کا انصاف ہونا چاہیے۔خرم نوازگنڈاپور نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی کھل کر ہمارے مئوقف کی سپورٹ کی ہے، پیپلزپارٹی نے 17 جون 2014 کے بعد ہمیشہ ہم نے جو بھی اصولی مئوقف تھا اس پر کھڑے ہیں۔
یہ صرف ایک حلقے کی بات نہیں ہے، میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے مستقبل کیلئے انتقامی سیاست کو ختم کرنا پڑے گا، لیکن مسلم لیگ نوازانتقامی سیاست پر یقین رکھتی ہے، ہمارا ان کے ساتھ کھڑا ہونا ممکن ہی نہیں ہے۔اس حلقے این اے 127میں ہم بھرپور سپورٹ کریں گے، ہماری کوشش ہوگی کہ پیپلزپارٹی کامیاب ہوجائے۔ یاد رہے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منہاج القرآن سیکریٹریٹ کا دورہ کیا، جہاں پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 2014 میں ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے 14 جبکہ اسلام آباد میں شہید ہونے والے منہاج القرآن کے نو شہداء کی یادگار پر حاضری بھی دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں