ڈیرہ اسماعیل خان(پی این آئی)عام انتخابات سے قبل سیاسی پارٹیاں بدلنے کا سلسلہ جاری ہے،ڈی آئی خان سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر مخدوم آفتاب حیدر شاہ نے پارٹی چھوڑ کر جے یو آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر مخدوم آفتاب شاہ نے پیپلزپارٹی کی ٹکٹ واپس کر دی،سابق صوبائی وزیر مال خیبرپختوانخوا مخدوم مرید کاظم شاہ مرحوم کے بیٹے مخدوم آفتاب حیدر شاہ نے پیپلزپارٹی چھوڑ کر جے یو آئی کی ٹکٹ لے کر جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا،پی کے 111 حلقہ مولانا فضل الرحمن کے حلقہ این اے 44 میں آتا ہے۔سجادہ نشین بلوٹ شریف مخدوم مرتجز شاہ نے بھی جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا،اس موقع پر سابق اپوزیشن لیڈر خیبرپختوانخوا اسمبلی مولانا لطف الرحمن سابق وفاقی وزیر مولانا اسد محمود مولانا ضیاء الرحمن اور موسی خان بلوچ بھی موجود تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں