لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے روزگار کے خواہشمند نوجوانوں کو کینیڈا بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے 35ویں اجلاس میں نوجوانوں کو روزگار کیلیے کینیڈا بھیجنے کے سلسلے میں پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن اور حکومت پنجاب کے درمیان ایم او یو پر دستخط کرنے کی منظوری دیدی گئی،اجلاس میں پنجاب کی تاریخ میں ہسپتالوں کی تعمیر ومرمت کے سب سے بڑے پیکیج کی بھی منظوری دیدی گئی، شرکا کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ہسپتالوں میں پہلی بار جدید ترین ماڈیولرآپریشن تھیٹر قائم کیے جارہے ہیں۔اجلاس میں اظہا خیال کرتے ہوئے نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے پراجیکٹس کی تکمیل تک ہر سطح پر کاوشیں جاری رکھی جائیں، کینسر کے مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی کے پروگرام میں توسیع کی منظوری دیدی گئی۔
اجلاس میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو گندم فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا، پنجاب کابینہ نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کیلئے گندم مختص کرنے کی درخواست کی منظوری دے دی،کابینہ اجلاس میں پہلی پنجاب کلاڈ پالیسی کی منظوری دی گئی، چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کلاڈ بورڈ قائم کیا جائے گا،آئندہ ڈیٹا سینٹرکی ضرورت نہیں رہے گی۔تعلیمی سیشن 25-2024کیلئے مفت نصابی کتب کی فراہمی کیلئے فنڈز کے اجرا کی منظوری دیدی گئی،اجلاس میں سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق پنجاب گورنمنٹ سرونٹ(کنڈکٹ)رولز 1966کے ترمیم کی منظوری بھی دیدی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں