اسلام آباد (پی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس دو، دو چشمے ہیں، ہمیں الگ دیکھا گیا، شفاف انتخابات کے لیے بلے کا نشان دیا جانا چاہیے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں بلے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن نے دلائل دیے، کل پی ٹی آئی اپنا جواب دے گی، عدلیہ سے امید ہے انصاف کا ترازو برابر ہوگا۔پی ٹی آئی قیادت بغیر جرم کے جیلوں میں ہے، عدلیہ کے سامنے بنیادی انسانی حقوق کے مسائل رکھے ہیں، بلے کا نشان پاکستان کے عوام کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے، کبھی کسی پارٹی کا انتخابی نشان انٹراپارٹی الیکشن کی بناء پر نہیں لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات نہ ہوئے تو کوئی ان انتخابات کو نہیں مانے گا، ہر جماعت کی پہچان اس کا نشان ہوتا ہے، انشااللّٰہ سپریم کورٹ ہمارے بلے کے نشان کو بحال کرے گی، ہم آرٹیکل 17 پر انحصار کر رہے ہیں، آرٹیکل 17 پر ہم ہی بات کر رہے ہیں اور ہمیں نشان دیا جانا چاہیے۔سپریم کورٹ نے بارہا غیر سیاسی بنیادوں پر الیکشن مسترد کیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں