لاہور(پی این آئی)ن لیگ نے لاہور کے کن دو حلقوں میں امیدوار کھڑے نہیں کیے؟عام انتخابات میں امیدواروں کی جانب سے الیکشن کمیشن میں پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کا آخری روز ہے۔ کمیشن نے امیدواروں کو ٹکٹ جمع کروانے کے لیے رات 9 بجے کی مہلت دے دی ہے۔بڑی سیاسی جماعتوں میں سے ن لیگ نے لاہور کے 14 حلقوں میں سے 12 میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔مسلم لیگ ن نے حلقہ این اے 117 اور این اے 128 میں اپنے کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔ اطلاعات ہیں کہ یہ دونوں سیٹیں استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹنٹ کی لیے کھلی چھوڑی گئی ہیں۔
شریف خاندان کے چار امیدوار لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقوں سے میدان میں اتریں گے۔ نواز شریف حلقہ این اے 130، شہباز شریف این اے 12، این اے 119 سے مریم نواز جبکہ حمزہ شہباز این اے 118 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔نواز شریف کے علاوہ باقی تینوں پنجاب کے صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے بھی امیدوار ہوں گے۔اسحاق ڈار کی جانب سے لاہور کے امیدواروں کی فہرست جمعہ کی سہ پہر جاری کی گئی۔ ان کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق سردار ایاز صادق اور روحیل اصغر کے درمیان کئی روز سے جاری تنازع بھی حل ہو گیا ہے۔ حلقہ این اے 120 سے سردار ایاز صادق اور این اے 121 سے روحیل اصغر کو ٹکٹ دے دیا گیا ہے۔سردار ایاز صادق کو ٹکٹ دینے کے لیے سہیل شوکت بٹ کو صوبائی اسمبلی کے حلقے کی ٹکٹ دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں