حلقہ این اے 242، شہباز شریف نےفیصلہ کر لیا

لاہور(پی این آئی)شہباز شریف نے دستبرداری کا اعلان کر دیاپاکستان مسلم لیگ (ن) کےصدر شہباز شریف کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 242 کیماڑی سے دستبردار ہوگئے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن جس طرح قریب آرہے ہیں سیاسی گہما گہمی بڑھتی جارہی ہے، شہباز شریف کراچی سے الیکشن نہیں لڑیں گے بلکہ ان کی جگہ مسلم لیگ ن کے خواجہ شعیب این اے 242 سےالیکشن لڑیں گے۔

واضح رہے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کا پارٹی ٹکٹ این اے 242 سے جمع کروا دیا گیا جس پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اظہار ناراضی کیا ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان عام انتخابات کے لیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے پائی تھی جس کے مطابق ایم کیو ایم این اے 242 شہباز شریف کو دینے پر آمادہ ہوگئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close