لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ق نے فیصلہ کر لیا، ن لیگ کیلئے بُری خبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔مسلم لیگ (ق) نے مسلم لیگ (ن) سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ن لیگ نے ہمارے مطلوبہ حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کردیے ہیں لہذا پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم دوہرے معیار کا شکار نہیں ہوں گے۔چوہدری سالک حسین نے مزید کہا کہ ن لیگ نے میرے اور میرے بھائی کے خلاف گجرات میں اپنے امیدوار کھڑے کردیے۔
پارٹی اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ (ق) پنجاب کے سیکریٹری جنرل چوہدری شافع حسین نے بھی اس فیصلے سے اتفاق کیا ہے۔چوہدری سالک حسین کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ ہمارے ساتھ مقابلہ کرے گی تو ہم اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھڑا ہونے کو ترجیح دیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں