اشرف ملک(پی این آئی) سابق چیرمین پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری ہو گیا۔
الیکشن اپلٹ ٹریبونل کے جسٹس طارق ندیم نے 19 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلہ میں جسٹس طارق ندیم نے لکھا ہے کہ ابھی تک کسی مجاز عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا ختم نہیں کی ، عمران خان سزا یافتہ مجرم ہیں۔ ان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کی ٹھوس وجوہات ہیں۔ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کی جاتی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں