اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ کی مدت ملازمت میں اضافہ ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی) ملک کے اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ کی مدت میں اضافہ ہو گیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کے مستعفی ہونے کے باعث جسٹس منصور علی شاہ 3 سال سے زائد عرصے کیلئے ملک کے چیف جسٹس رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کے مستعفی ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں بڑی تبدیلیاں ہوئی ہیں، جسٹس منصور علی شاہ ملک کے اگلے چیف جسٹس ہوں گے، جبکہ وہ اور جسٹس یحیٰی آفریدی سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ بن گئے۔جسٹس منصور علی شاہ اکتوبر 2024 میں ملک کے نئے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے۔ جسٹس منصور علی شاہ اکتوبر 2024 میں چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد 3 سال سے زائد عرصے کیلئے چیف جسٹس کے عہدے پر براجمان رہیں گے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن جمعرات 11 دسمبر کی شام کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنا تحریری استعفی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دیا۔جمعرات کے روز جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ہونے والی سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کی کارروائی میں جسٹس اعجاز الاحسن نے بظور ممبر شرکت سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد اب ان کا استعفٰی بھی سامنے آ گیا۔ چیئرمین قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا تو جسٹس سردار طارق مسعود ،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بطور رکن اجلاس میں شریک ہوئے تاہم ممبر جسٹس اعجاز الاحسن شریک نہیں ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close