پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا سے امیدواروں کا اعلان کردیا، کون کون شامل؟

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے ملک میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کیلئے خیبرپختونخوا سے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

بیرسٹر گوہر این اے 10 بونیر سے پارٹی امیدوار ہونگے جبکہ صوبائی اسمبلی کیلئےسابق ڈپٹی اسپیکرمحمودجان ،تیمور سلیم جھگڑااور کامران بنگش کو بھی پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کردیاگیا۔اسی طرح میناخان آفریدی،علی زمان اورسمیع اللہ بھی پی ٹی آئی کاٹکٹ حاصل کرنےمیں کامیاب ہوگئے اورارباب جہانداد،فضل الہی اورحامد الحق کو بھی پی ٹی آئی کا ٹکٹ مل گیا۔تحریک انصاف نے عاصم خان،ملک شہاب ،نورین عارف اور شیرعلی آفریدی کوبھی کےپی اسمبلی کےلئے انتخابی ٹکٹ جاری کیے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close