ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے پر ایک اور رہنما نے پارٹی چھوڑ دی

گجرات(پی این آئی)گجرات کی تحصیل سرائےعالمگیر میں مسلم لیگ ن سے ٹکٹ نہ ملنے پر راجا اسلم خان نےپارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔

راجا اسلم خان نے چوہدری وجاہت حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ کو خیر باد اور ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق کےٹکٹ سےبھرپور الیکشن میں حصہ لیں گے۔ چوہدری وجاہت حسین نے راجامحمد اسلم کو ق لیگ میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ این اے باسٹھ میں ہمارا پینل مکمل ہو گیا۔ چوہدری وجاہت حسین نے پی پی ستائیس سے راجا محمد اسلم اور پی پی اٹھائیس سے نعیم رضا کوٹلہ کو ٹکٹ جاری کردیئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close