پنجاب میں سردی کی شدید لہر، طلبا کیلئے ایک اور اہم اعلان

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں سردی کی شدید لہر کے پیش نظر حکومت نے یونیفارم پہننے کی پالیسی نرم کردی ۔

اس جنوری اور فروری میں سرکاری اور نجی اسکولوں میں یونیفارم پہننا لازمی نہیں ہوگا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو جاری مراسلے میں محکمہ اسکول ایجوکیشن نے کہا ہےکہ سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلبا و طالبات کوئی بھی گرم کپڑے پہن کر اسکول آ سکتے ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سردی کے پیش نظر طلبا سوئیڑ، بلیزر، کوٹ، جیکٹ، کیپ، جرابیں اور کوئی بھی بوٹ پہن کر اسکول آسکتے ہیں ۔مراسلے کے مطابق سرکاری و نجی اسکولوں کے سربراہان ان ہدایات پر عملد رآمد یقینی بنائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close