جائیداد کی خریدو فروخت کرنیوالوں کیلئے اہم خبر، اراضی کی منتقلی کیلئے مینول رجسٹری پر پابندی عائد کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کا ریکارڈ ایل ڈی اے کی طرز پر ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یکم جنوری سے پنجاب بھر میں اراضی کی منتقلی کیلئے مینول رجسٹری پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ای رجسٹریشن کا نظام بڑی خدمت ثابت ہوگا، شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے نجات اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے یہ ہدایت آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی جس میں میں ای رجسٹری اور اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے منصوبے پنجاب اربن لینڈ سسٹم ان ہینسمنٹ کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو PULSE کے ساتھ منسلک کر دیا جائے۔ چیف سیکرٹری نے ناروال، لیہ، اوکاڑہ اور پاکپتن کے ڈپٹی کمشنرز کو PULSE منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم بھی دیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبہ میں اراضی کی منتقلی کیلئے ای رجسٹریشن کا نظام متعارف کرایا گیا ہے اور یکم جنوری سے صوبہ بھر میں مینول رجسٹری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای رجسٹریشن کا نظام لوگوں کے لیے ایک بڑی خدمت ثابت ہوگا، شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی اورکرپشن کا خاتمہ ہو گا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ ای رجسٹری کی سہولت کیلئے تمام اضلاع میں ای رجسٹریشن سینٹرز قائم کئے جائیں گے اور ان سینٹرز میں بورڈ آف ریونیو سے متعلقہ تمام سروسز ایک چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ای رجسٹریشن سینٹرز قائم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی کہ لوگوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ای رجسٹریشن سینٹرز کیلئے موزوں جگہ کی نشاندہی کی جائے۔ ڈی جی پی ایل آر اے سائرہ عمر نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام موضع جات کا اراضی ریکارڈ سکین کر لیا گیا ہے۔ ڈیٹا انٹری کا کام جاری ہے۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری ہاؤسنگ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر ز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close