گیس بحران شدت اختیار کر گیا، گھریلو صارفین کیلئے بُری خبر

کراچی(پی این آئی) کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور شہر میں پائپ لائنز پریشر 12 پی ایس آئی کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں گیس غائب ہے، کھانا پکانے میں دشواری سے شہریوں کو شرد موسم میں مشکلات کا سامنا ہے۔سوئی سدرن کا دعویٰ ہےکہ گیس فیلڈز سے 65 ایم ایم سی ایف گیس کی آمدکم ہوئی ہے، سوئی سدرن سسٹم پریشر 60 کے بجائے 12 پی ایس آئی کی کم ترین سطح پر ہے۔سوئی سدرن کے مطابق صنعتوں کو ہفتہ، اتوار کے بجائے جمعہ، ہفتہ گیس بند ہوگی۔ا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close