ایک اور ن لیگی خاتون رہنما کاپارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

فیصل آباد(پی این آئی) مسلم لیگ ن کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب بلوچ نے پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنےکا اعلان کردیا۔

خیال رہے کہ ن لیگ نے تاندلیانوالہ کے حلقہ این اے97 سے عائشہ رجب کے دیور علی گوہر کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔ عائشہ رجب نے این اے 97 سےکاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ ایک بیان میں عائشہ رجب کا کہنا تھا کہ جتنی قربانی رجب بلوچ نے دی تاندلیانوالہ کے عوام جانتے ہیں،لوگوں سے کیا وعدہ پورا کروں گی اور الیکشن میں حصہ لوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں