شاہد خاقان عباسی کا انکار، ن لیگ نے مری سے کس کو میدان میں اتار دیا؟ بڑی خبر

مری(پی این آئی)انتخابات 2024 میں مری سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے انکار کے بعد ن لیگ کی جانب سے نیا چہرہ میدان میں آگیا۔

تفصیلات کے مطابق مری میں مسلم لیگ ن نے حلقہ این اے51 اور پی پی 6 کے ٹکٹ کا اعلان کر دیا،این اے51 سے نوجوان راجہ اسامہ اشفاق کو ٹکٹ دیا گیا،اسامہ اشفاق سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور مرحوم کے فرزند ہیں۔جبکہ پی پی 6 پرکہوٹہ کی یونین کونسل نڑھ کے سابق چیئرمین بلال یامین ستی کو ٹکٹ جاری کیا گیا،قومی و صوبائی اسمبلی این اے51 اور پی پی 6کے ٹکٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close