جسٹس اعجاز الاحسن مستعفی، اب اگلا چیف جسٹس کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

لاہور (پی این آئی) سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن نے رواں اکتوبر میں اگلا چیف جسٹس بننا تھا مگر وہ مستعفی ہو گئے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیا ہے، وہ سپریم کورٹ میں جسٹس طارق کے بعد دوسرے نمبر پر تھے اور آئندہ چیف جسٹس کے منصب پر فائز ہونا تھا۔ جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور ہونے کی صورت میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت پوری ہونے پر اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے۔واضح رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن نے جسٹس (ر) مظاہر نقوی کے مستعفی ہونے کے بعد اپنا استعفیٰ پیش کیا، جسٹس (ر) مظاہر نقوی نے گزشتہ روز صدر مملکت کو اپنا استعفیٰ بھجوایا تھا جسے آج صدر عارف علوی نے منظور کر لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close