زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا خطرہ، الرٹ جاری

اسلام آباد(پی این آئی)زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا خطرہ، الرٹ جاری۔۔۔۔ زلزلہ پیما مرکز نے ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا خطرہ ظاہر کر دیا۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کو صوبے کے تمام اضلاع سے زلزلے سے متعلق ابتدائی رپورٹ موصول ہو گئی، ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 رہی۔ پنجاب بھر میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے،

زلزلہ کے آفتر شاکس سے نمٹنے کیلئے مشینری اور عملہ الرٹ کر دیا گیا جبکہ کنٹرول روم اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close