پشاور(پی این آئی) انتخابی نشان بلا، تحریک انصاف نے قدم اُٹھا لیا۔۔۔تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردیتحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان بلے کی بحالی کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری نہیں کیا، الیکشن کمیشن کا یہ اقدام توہینِ عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں کارروائی کی استدعا کی ہے۔توہینِ عدالت کی درخواست میں چیف الیکشن کمشنر، سیکریٹری اور اراکینِ الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں