ن لیگ دو حصوں میں تقسیم، نوازشریف کشمکش کا شکار

لاہور(پی این آئی)ن لیگ دو حصوں میں تقسیم، نوازشریف کشمکش کا شکار ۔۔۔جڑانوالہ کےحلقہ این اے 96 میں پارٹی ٹکٹ کے معاملے پر نوازشریف کشمکش میں پڑ گئے ، طلال چوہدری اور نواب شیر وسیر میں سے کسی ایک کو چننا مشکل ہو گیا، پارٹی کے تاحیات قائد نے دونوں کو ملاقات کیلئے بلا لیا ہے ۔این اے 96 سے مسلم لیگ کے رہنما طلال چوہدری اور نواب شیر وسیر دونوں ہی پارٹی ٹکٹ کے امیدوارہیں ، اور اس معاملے کو سلجھانے کیلئے نوازشریف نے دونوں رہنماوں کو ملاقات کیلئے طلب کر لیاہے ۔

جڑانوالہ سے این اے 96 سے دونوںرہنماوں کے معاملے پر پارٹی دو حصوں میں تقسیم تھی، مسلم لیگ کے صدر ایک شخص کو سپورٹ کر رہے ہیں جبکہ دوسری خاتون رہنما ، طلال چوہدری کو سپورٹ کر رہی ہیں ، دونوں میں مقابلہ بھی سخت ہے کیونکہ دونوں کی مقبولیت بھی حلقے میں اچھی ہے ،صورتحال کو دیکھتے ہوئے نوازشریف نے دو روز قبل حلقے میں ایک سروے کروایا جس کے بعد اسحاق ڈار نے مشورہ دیا کہ نوازشریف دونوں رہنماوں سے خود ملاقات کریں اور پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کریں ۔نوازشریف نے دونوں رہنماوں کو ملاقات کیلئے بلایا ہے اور اس کے بعد وہ ایک رہنما کو پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان کر یں تاہم جس ٹکٹ حاصل نہیں کر سکے گا اسے بعد میں ایڈجسٹ کیا جائے گا ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ن لیگ نے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے رات کو کچھ اہم فیصلے کیئے ہیں اور ناموں کا اعلان بھی کیا لیکن کچھ ایسے حلقے بھی ہیں جہاں ابھی تک پارٹی ٹکٹ کا حتمی فیصلہ نہیں ہو پایا ہے جن میں ملتان کے حلقے این اے 149 ، 150 ، پی پی 213، 224،216،217 شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ لاہور کے بھی چند حلقوں میں پارٹی ٹکٹ فائنل نہیں ہو سکے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close